اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میڈیکل کالجزکی منظوری کیلئے فریم ورک،اوآ ئی سی ویمن کا نفرنس کی تیاریوں کا جا ئزہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں میڈیکل تعلیمی اداروں کی منظوری کیلئے موجودہ ریگولیٹری فریم ورک، میڈیکل، ڈینٹل اور متبادل طب کے اداروں کی منظوری کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا ایکریڈیٹیشن نظام کو مضبوط اور اسے بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق بنا یا جا ئے ۔ میڈیکل تعلیمی اداروں میں اصلاحات کیلئے وزارتِ صحت اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی سفارشات طلب کرلی گئیں جن کے موصول ہونے پر اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ بلایا جائے گا ۔علاوہ ازیں اسحاق ڈار کی زیر صدار ت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں او آئی سی ویمن کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جو 12 اور 13 جولائی کو اسلام آباد میں ہو گی ۔