مزدوروں ، محنت کشوں کیلئے تاریخی اقدامات کر رہے ہیں:عظمیٰ بخاری
لاہور سے رحیم یار خان اور وہاڑی سے اٹک تک عوام کو ریلیف دے رہے ہیں ملکی ترقی میں مزدوروں کا اہم کردار ہے :وزیر اطلاعات پنجاب کا عالمی دن پر پیغام
لاہور (اے پی پی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزدوروں اور محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی میں مزدوروں کا اہم کردار ہے ،پنجاب حکومت مزدور اور محنت کش طبقے کے لیے تاریخی اقدامات کر رہی ہے ،پنجاب حکومت لاہور سے رحیم یار خان اور وہاڑی سے اٹک تک عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت نے پہلی مرتبہ مزدوروں کیلئے راشن کارڈ متعارف کروایا، ہزاروں کی تعدادمیں مزدوروں کو فلیٹ دئیے ،مزدوروں کو اپنی چھت فراہمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔عظمیٰ ٰبخاری نے کہا کہ مریم نواز نے بلا تفریق ہر طبقے کو ریلیف فراہم کیا ،مزدور طبقہ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ،پنجاب حکومت کے زیادہ فلاحی پروگرام عام آدمی کے لئے ہیں،ہر منصوبے میں عام آدمی کو ترجیح دی گئی ہے ۔