سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں رجسٹریشن کو تیار نہیں، پی ٹی اے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے۔
کہ بڑی سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں رجسٹریشن کیلئے تیار نہیں ہیں۔پی ٹی اے نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو رپورٹ پیش کر دی جس میں بتایا گیا کہ تمام بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں سے پاکستان میں رجسٹریشن کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن کسی کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا۔رپورٹ کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز سے پاکستان میں رجسٹریشن کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم ان کی جانب سے کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا۔