تیل قیمتوں میں اضافہ لیبر ڈے پر تحفہ
پشاور( آن لائن )اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پراپنے ردعمل میں کہا حکومت نے رات کی تاریکی میں ایک مرتبہ پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔
عالمی یومِ مزدور کے موقع پر یہ اضافہ غریب عوام کیلئے حکومت کا ’’ تحفہ‘‘ ہے ۔ عالمی منڈی اور خطے کی صورتحال کو جواز بنا کر عوام کو گمراہ کرنے کی روش ترک کی جائے ۔