کراچی اور بھوربن ہاسٹلز کی نگرانی کیلئے کورٹ آبزرور مقرر

کراچی اور بھوربن ہاسٹلز کی نگرانی کیلئے کورٹ آبزرور مقرر

یوتھ ہاسٹل کی درخواستیں خارج، عمارتیں ٹرسٹ کے حوالے کرنیکا حکم کورٹ آبزرور اجلاسوں کی نگرانی کرینگی ، اسلام ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان یوتھ ہاسٹل ایسوسی ایشن ٹرسٹ کیس میں درخواستیں خارج کرتے ہوئے کراچی اور بھوربن ہاسٹلز کی عمارتیں ٹرسٹ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے 23 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں عدالت نے ڈاکٹر اعجاز بشیر اور راجہ محمد امین کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ عدالت کی جانب سے ایک کورٹ آبزرور کی حیثیت سے ایک مقامی کمیشن مقرر کرنا ضروری ہے ،ٹرسٹ کے معاملات کی نگرانی کیلئے ایڈووکیٹ ایمن عظیم بطور کورٹ آبزرور مقرر کیا جاتا ہے ، کورٹ آبزرور بورڈ آف ٹرسٹیز کے اگلے تین اجلاسوں کی نگرانی کریں گی تاکہ آئندہ تین اجلاسوں کے دوران بورڈ آف ٹرسٹیز کے سرکاری کام کاج کی نگرانی کی جا سکے ،عدالت کی جانب سے عائد فرائض اور ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی ایمن عظیم ایڈووکیٹ کو کورٹ آبزرور مقرر کیاجاتاہے ، ایمن عظیم ایڈووکیٹ کو فی اجلاس 100,000 روپے معاوضہ کے ساتھ عدالت کا مبصر مقرر کیا جاتا ہے ،فیصلہ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ کورٹ آبزرور ہر اجلاس کے بعد عدالتِ مجاز ڈسٹرکٹ جج ویسٹ، اسلام آباد کو رپورٹ پیش کریں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں