ایمان مزاری ، ہادی علی چٹھہ قرارداد معاملہ ، اسلام آبادبار ایسوسی ایشن نے کل جنرل باڈی ا جلاس طلب کرلیا

ایمان مزاری ، ہادی علی چٹھہ قرارداد معاملہ ، اسلام آبادبار ایسوسی ایشن نے کل جنرل باڈی ا جلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آبادبار ایسوسی ایشن نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے حق میں اسلام آباد بار کے 400 سے زائد وکلا کی قرارداد کے معاملہ پر کل 4 مئی کوجنرل باڈی اجلاس طلب کرلیا۔

قرارداد پر اس سے قبل 21 اپریل کو طلب کیا گیا اجلاس راستوں کی بندش کی وجہ سے نہیں ہو سکا تھا،جاری اعلامیہ کے مطابق ریاست علی آزاد ، بابر ممتاز ، عطا اللہ کنڈی و دیگر وکلا نے قرارداد جمع کرائی ،وکلا کی قرارداد پر جنرل باڈی اجلاس 4 مئی پیر دن 11 گیارہ بجے شہدا ہال میں ہو گا،قراداد میں ایمان اور ہادی کی سزا معطلی درخواستیں جلدی مقرر کرنے اور سہولیات فراہمی پر بات ہو گی ،قراداد لانے کا مقصد یہ ہے کہ ایمان اور ہادی کو احساس دلایا جائے کہ وہ تنہا نہیں بلکہ وکلا ان کے ساتھ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں