وارداتیں:شہری لاکھوں روپے ، فونز، قیمتی اشیا سے محروم

وارداتیں:شہری لاکھوں روپے ، فونز، قیمتی اشیا سے محروم

نواب دین سے 2لاکھ ، یعقوب سے اڑھائی لاکھ، وسیم سے 4لاکھ چھین لے گئے نصیر آباد، ڈیفنس سے گاڑیاں ، رنگ محل،کاہنہ ساندہ سے موٹرسائیکل چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔ڈاکو باٹاپور میں نواب دین سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹائون میں یعقوب سے 2لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں وسیم سے 4 لاکھ نقدی اور موبائل فون، سندر میں مقدس سے 2لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،ریس کورس میں زوہیب سے 2 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں عاطف سے 2لاکھ روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر لے گئے ۔نصیر أٓباد،کوٹ لکھپت اور ڈیفنس بی سے چور گاڑیاں جبکہ رنگ محل،کاہنہ اور ساندہ سے موٹرسائیکلیں لیکر رفوچکر ہوگئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں