سپر نیٹ ٹیکنالوجیز نے 9ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
مجموعی منافع 1.38ارب ریکارڈ،فی شیئر آمدنی 2.89روپے رہی
کراچی(بزنس ڈیسک)سپر نیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے سپر نیٹ لمیٹڈ کے ساتھ انضمام کے بعد 31 مارچ 2026کو ختم ہونے والے 9ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا جس میں کمپنی نے متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ مجموعی بنیادوں پر سپر نیٹ ٹیکنالوجیز نے 5.72ارب روپے کی ٹاپ لائن آمدنی حاصل کی جس کے نتیجے میں کمپنی نے 1.38ارب روپے کا مجموعی منافع اور 604ملین روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل کیا۔ سپر نیٹ ٹیکنالوجیز اور اس کی ذیلی کمپنیوں کا قبل از ٹیکس منافع 483ملین روپے جبکہ بعد از ٹیکس منافع 334ملین روپے رہا۔ اس عرصے کے دوران کمپنی کی فی شیئر آمدنی 2.89روپے رہی۔ کمپنی کے یہ مالیاتی نتائج گزشتہ عرصہ کے ساتھ براہِ راست قابلِ موازنہ نہیں ہیں کیونکہ موجودہ نتائج میں انضمام کی مؤثر تاریخ (یکم جنوری 2025) سے سپر نیٹ لمیٹڈ کے آپریشنز کا بھی اثر شامل ہے ۔ سہ ماہی بنیادوں پر کمپنی نے 2.13ارب روپے کی آمدنی اور 158ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا۔