وزیر اعلیٰ پختونخوا نے ڈیجیٹل لائسنس مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
شہری گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے دستک ایپ اور ویب کے ذریعے ا پلائی کر سکتے
پشاور (اے پی پی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ڈیجیٹل لائسنس مینجمنٹ سسٹم کا افتتا ح کر دیا ۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے سہیل آفریدی کو خصوصی بریفنگ دی گئی ۔بر یفنگ کے مطابق ڈیجیٹل لائسنس مینجمنٹ سسٹم کے پائلٹ اجرا سے اب تک 19966لرنر اور 2212مستقل لائسنس جاری کیے گئے ہیں، شہری گھر بیٹھے ڈرائیو نگ لائسنس کے لیے دستک ایپ اور ویب کے ذریعے ا پلائی کر سکتے ہیں ۔بریفنگ کے مطابق اے آئی پر مبنی فیشل ریکگنیشن، آن لائن میڈیکل سرٹیفکیٹس کا اجرا جدید لائسنس سسٹم میں شامل ہیں، کیو آر کوڈ ویری فکیشن، مرکزی ڈیٹا بیس کی تیاری بھی نئے سسٹم کا حصہ ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ڈیجیٹل لائسنس مینجمنٹ سسٹم کا اجرا عمران خان کے وژن ڈیجیٹلائزیشن کی عملی تعبیر ہے ، ڈیجیٹل لائسنس مینجمنٹ سسٹم کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا مکمل ڈیجیٹل ہو گیا ہے۔