پاکستان ریلوے کے 5 اورپنجاب حکومت کے 3 افسرتبدیل

پاکستان ریلوے کے 5 اورپنجاب  حکومت کے 3 افسرتبدیل

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ،این این آئی)پاکستان ریلوے کے 5 اورپنجاب حکومت کے 3افسروں کے تقرروتبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے انتظامیہ نے گریڈ 19 کے 5افسروں کے تقرروتبادلے کر دیئے ، ان میں سے ڈپٹی چیف الیکٹریکل انجینئر کیرج فیکٹری اسلام آباد ضیا اللہ کو ڈپٹی ڈی ایس مغلپورہ جبکہ ان کی جگہ ڈپٹی چیف الیکٹریکل انجینئر ایم عظمت اللہ کو کیرج فیکٹری اسلام آباد تعینات کردیا گیاہے ، اسی طرح ڈپٹی چیف الیکٹریکل انجینئر ٹیکنیکل ہیڈکوارٹر انجم شہزاد کو ڈپٹی چیف انجینئر آرٹی ایل ،ڈپٹی چیف انجینئر سگنل اینڈ ٹیلیکام ڈیزائن سلیم خان کو ڈپٹی چیف سیفٹی آفیسر ہیڈکوارٹر،ڈپٹی چیف سیفٹی آفیسر محمد احسان کو ڈپٹی چیف سگنل اینڈ ٹیلی کام انجینئر ڈیزائن تعینات کردیا گیاہے۔

ادھر پنجاب حکومت نے سیکشن آفیسر محکمہ زراعت شاہد اقبال کی خدمات ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسٹمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے سپرد کر دیں جبکہ محمد سجاد کی خدمات ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسٹمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی سے واپس لے کر انہیں سیکشن آفیسر محکمہ زراعت تعینات کر دیا گیاہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر اینڈ کوارڈی نیشن )مظفر گڑھ محسن عباس شاہ کی خدمات بھی ڈی جنرل پنجاب انفورسٹمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں