تجارتی خسارہ ساڑھے 43 فیصد بڑھ گیا:ادارہ شماریات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے تجارتی خسارے اور درآمدات میں اضافہ ہوگیا، وفاقی ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 43 اعشاریہ 50 فیصد بڑھ گیا۔۔۔
اس دوران درآمدات میں 28 اعشاریہ41 فیصد ،برآمدات میں 9 اعشاریہ 50 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،درآمدات 6 ارب 55 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں برآمدات 2 ارب 47 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں، اس ماہ کا تجارتی خسارہ 4 ارب 7 کروڑڈالرز سے زیادہ رہا۔ تجارتی خسارہ اپریل میں سالانہ بنیادوں پر 3 اعشاریہ 83 فیصد بڑھ گیا، درآمدات میں 7 اعشاریہ 46 فیصد ،برآمدات میں 14 اعشاریہ 3 فیصد کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق جولائی2025 تا اپریل 2026 تجارتی خسارہ 20 اعشاریہ 80 فیصد بڑھ گیا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ تجارتی خسارہ 31 ارب 99 کروڑ ڈالرز رہا،درآمدات میں 6 اعشاریہ 94 فیصد کا اضافہ ہوا، اسی مدت کے دوران درآمدات کا حجم 57 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہا،برآمدات میں 6 اعشاریہ 25 فیصد کمی ہوئی، برآمدات کا حجم 25 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہا۔