اداکار منیب بٹ کی حفاظتی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے اداکار منیب بٹ کی ملیر کراچی کے مقدمہ میں حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔
عدالت نے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیاکہ منیب بٹ کو تھانہ ملیر کے مقدمہ میں گرفتار نہ کیا جائے ، منیب بٹ کو 12 مئی تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔