26نومبر احتجاج کیس:علیمہ خان کے خلاف آخری گواہ طلب
راولپنڈی (خبر نگار) انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 11 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آخری گواہ کو طلب کرلیا۔
عدالت نے علیمہ خانم کی جانب سے دائرحاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ صادق آباد پولیس نے علیمہ خانم و دیگر کارکنوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔