آج عمران خان ،بشریٰ بی بی سے وکلاء اور اہل خانہ کی ملاقات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان سے وکلاء اور اہل خانہ کی ملاقات آج ہو گی ،اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے 6وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔
فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے نام بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ عدنان شہزاد مرزا، فتح اللہ برکی، امیر اعجاز اورکومل جدون بھی فہرست کا حصہ ہیں، پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وکلا، عمران خان کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی فیملی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔