پنجاب میں پرانا ریونیو قانون بحال اراضی تنازعات نمٹانے کیلئے ثالثی کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور (عمران اکبر )وزیر اعلیٰ مریم نوازنے اراضی سے متعلق تنازعات کے حل کے لئے پرانا ریونیو قانون بحال کر دیا ، پنجاب حکومت نے تنازعات نمٹانے کے لیے ثالثی کمیٹیاں تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق زمین کے تنازعات عدالت سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر کی ثالثی کمیٹی میں حل ہوں گے ۔ گرداور، نمبردار اور مقامی ممبران بھی شامل۔اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی ثالثی کمیٹی اب زمین کے جھگڑے نمٹائے گی۔کمیٹی میں AC، اسسٹنٹ کلکٹر، گرداور، نمبردار اور فریقین کے نامزد 3 ممبر شامل ہوں گے ۔پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت ثالثی کمیٹی کو سیکشن 151(2)کے تنازعات کا اختیار مل گیا۔
بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ثالثی کمیٹی کا نوٹیفکیشن نافذ کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر ون نے ریفرنس کیا،ہو تو وہی اسسٹنٹ کمشنر کمیٹی ممبر نہیں ہو گا، بلکہ AC-II کو نامزد کیا جائے گا۔نئے قانون کے مطابق تاحال ٹربیونلز فعال نہ ہو سکے پنجاب حکومت نے تنازعات کو نمٹانے کے لئے پرانے قانون کے تحت مصالحتی کمیٹیاں فعال کر دیں۔