برطانیہ میں کلچرل اینڈ کمیونٹی سنٹر کا دورہ
لاہور(سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے برطانیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کرالی میں کلچرل اینڈ کمیونٹی سنٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے سید علی عباس بخاری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سنٹر مقامی کمیونٹی کے لئے دینی تعلیم کی تفہیم ،تاریخ کلچر سے آگاہی ،علم و امن اور انسانی خدمت کے فروغ کا سنٹر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز دیارغیر میں آباد مسلم کمیونٹی کو اسلام کی پرامن اور روشن تعلیمات سے جوڑنے کے لئے کردار ادا کررہے ہیں۔ طاہرالقادری نے کلچرل اینڈ کمیونٹی سنٹر کے قیام پر برطانیہ تنظیم کے ذمہ داران کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس طرح کے پراجیکٹس شہر شہر تعمیر کئے جائیں۔