وارنٹ گرفتاری جاری

 وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصرمن اللہ بلوچ کی عدالت نے آڈیو لیک کیس میں مسلسل عدم پیشی پر سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پورکے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیاہے کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیاجائے۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران علی امین عدالت پیش نہ ہوئے اور ان کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے مستردکردیا، گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرلیا اور علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 17 جون تک ملتوی کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں