چیچہ وطنی:4گوداموں پر چھاپے ،ذخیرہ کی گئی 2ہزار بوری گندم برآمد
چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس محسن اقبال کی زیر نگرانی پیرا فورس ٹیم اور محکمہ خوراک کی مشترکہ ٹیم نے گندم کے غیر ڈیکلیئرڈ شدہ سٹاک کے خلاف تحصیل چیچہ وطنی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی تقریباً 2000 بوری گندم برآمد کر کے 4 گودام سیل کر دئیے گئے ۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مذکورہ گندم کو ویٹ پروکیورمنٹ سنٹر منتقل کیا جائے گا۔ تحصیل انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔