پرچون فروشوں کیلئے فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

پرچون فروشوں کیلئے فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

سکیم مکمل اردو زبان میں تیار ، 20 کروڑ تک ٹرن اوور پر ایک فیصد ٹیکس لگے گا آئندہ ہفتے مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف سے حتمی منظوری لی جائیگی:ذرائع

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے آئندہ بجٹ میں پرچون فروشوں کیلئے فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا،پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے پورے ملک میں نئی فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرائی جائے گی،سکیم کے تحت سالانہ 20 کروڑ روپے تک کاروبار کرنے والے پرچون فروشوں کو رجسٹریشن کرانا ہو گی۔ذرائع کے ریٹیلرز کیلئے نئی فکسڈ ٹیکس سکیم کو مکمل طور پر اردو زبان میں تیار کیا گیا ہے ، فکسڈ ٹیکس سکیم کے تحت 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور پر ایک فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا،پرچون فروشوں کیلئے دکان کا سائز یا ایریا شامل کرنے کی تجویز اس بار شامل نہیں کی جائے گی، آئندہ ہفتے مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف سے حتمی منظوری لی جائے گی۔ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیم کے تحت 30 لاکھ پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کیا جائے گا، ابتدائی طور پر زیادہ رجسٹریشن کیلئے آئندہ بجٹ میں کم تعداد میں اہداف اور ٹیکس مقرر کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں