جڑواں شہروں میں تیز ہوائیں چلنے لگیں،بارش کاامکان

جڑواں شہروں میں تیز ہوائیں  چلنے لگیں،بارش کاامکان

اسلام آباد،راولپنڈی(خصوصی رپورٹر،نیوزرپورٹر) مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہوگیا،رات گئے جڑواں شہروں میں تیز ہوائیں چلنے لگیں۔۔۔

 آئندہ 24گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں ،مری ،گلیات،بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ، جبکہ مغربی ہوائیں 23 مئی تک بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوسکتی ہیں ، ادھر این ڈی ایم اے نے 19 سے 26 مئی کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا ہے ، جس کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں