ٹک ٹاکرثناء قتل کیس، ملزم کا اعترافی بیان ماننے سے انکار

ٹک ٹاکرثناء قتل کیس، ملزم کا  اعترافی بیان ماننے سے انکار

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جج افضل مجوکہ کی عدالت میں ٹک ٹاک ثناء یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات کا دفعہ 342 کا بیان مکمل کرلیاگیا۔ ملزم نے کا مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ماننے سے انکار کر دیا۔

عدالت میں پڑھا گیا اس دوران ملزم عمر حیات کے وکلاء کمرہ عدالت میں پہنچ گئے ،ملزم عمر حیات نے وکیل کی موجودگی میں اپنا 342 کا بیان ریکارڈ کروایا،ملزم عمر حیات کاکہناتھا کہ میری عمر 23سال ہے ،میں گاڑی لینے گیا نہ کسی کو جانتا ہوں اور نہ ہی میرا کوئی تعلق ہے ،رینٹ کا جو ایگریمنٹ بنایا ہے وہ بس پراسیکیوشن کے کیس کو مضبوط بنانے کیلئے جعلی بنایا گیا ہے ،اس گاڑی کی نہ کوئی سی سی ٹی وی فوٹیجز ہیں نہ رینٹ آفس کی،میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے ، نہ میں آیا تھا اسلام آباد،مجھے شک کی بنیاد پر جڑانوالہ گھرسے 3 جون کو گرفتار کیا گیا،  کمرہ عدالت میں وڈیو بنانے پر جج افضل مجوکہ اور وکیل صفائی میں تلخ کلامی بھی ہوگئی۔

جج افضل مجوکہ نے کہا اگر ویڈیو وائرل ہوئی تو مس کنڈکٹ ہوگا،اپنے بیان میں ملزم عمر حیات نے مزید کہا  ہم دونوں مشہور ٹک ٹاکرز ہیں،ثنایوسف کے فالوورز نے پولیس پر سوشل میڈیا پر دباؤ ڈالا،پولیس نے دباؤ میں آکر مجھے کیس میں پھنسایا،  فیک شناخت پریڈ کروائی گئی،اس موقع پر ملزم عمر حیات نے مجسٹریٹ کے سامنے دیا گیا اپنا اعترافی بیان ماننے سے انکار کردیااور کہا مجھے پتا ہی نہیں ہے اعترافی بیان ہے کیا،قتل کا اعترافی بیان میرا ہے ہی نہیں،عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں