ارسا نے پانی کا اخراج بڑھا دیا،پن بجلی کی پیداوار6ہزار میگاواٹ سے زیادہ

ارسا نے پانی کا اخراج بڑھا دیا،پن بجلی  کی پیداوار6ہزار میگاواٹ سے زیادہ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ملک کے بڑے آبی ذخائر سے صوبوں کی آبپاشی سے متعلق ضروریات کے پیش نظر ارسا کی جانب سے پانی کے اخراج میں اضافہ کردیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے پیک آورز کے دوران واپڈا پن بجلی کی پیداوار 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔

گزشتہ روز پیک آورز میں واپڈا کے پن بجلی گھروں نے نیشنل گرڈ کو مجموعی طور پر 6 ہزار 118 میگاواٹ بجلی مہیا کی، نیشنل گرڈ کو تربیلا سے 2 ہزار 332 میگاواٹ، تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے ایک ہزار 95 میگاواٹ، غازی بروتھا سے ایک ہزار 160 میگاواٹ، منگلا سے 930 میگاواٹ، وارسک سے 135 میگاواٹ اور چشمہ سے 101 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی، جبکہ اسی دوران واپڈا کے مختلف درمیانے اور چھوٹے پن بجلی گھروں سے 365 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں