ہائیکورٹ :قائم مقام چیئرمین این آئی آرسی کی تعیناتی کیلئے دوروز کاوقت

ہائیکورٹ :قائم مقام چیئرمین این آئی آرسی کی تعیناتی کیلئے دوروز کاوقت

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے چیئرمین اور ممبر کی تعیناتی نہ ہونے کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت کی استدعا پر قائم مقام چیئرمین این آئی آر سی کی تعیناتی کیلئے دو دن کا وقت دے دیا۔

گزشتہ روز ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت پیش ہوئے اور بتایاکہ قائمقام چیئرمین کی تعیناتی کیلئے سمری بھیجی جا چکی ہے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہاقائمقام چیئرمین کی تعیناتی کیلئے جمعرات تک کا وقت دے دیتے ہیں اورسماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں