پنکی کے گاہکوں کی عزت اچھالنا نہیں چاہتے : وزیر داخلہ سندھ

 پنکی کے گاہکوں کی عزت اچھالنا  نہیں چاہتے : وزیر داخلہ سندھ

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ پنکی کے گاہکوں کی عزت اچھالنا نہیں چاہتے ، منشیات کا استعمال معاشرے کیلئے کسی بڑے المیہ سے کم نہیں، ہم منشیات کے ساتھ ساتھ گٹکا مافیا کے خلاف بھی سخت کاررروائی کریں گے اور ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔۔۔

 سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کسی کا نام لوں،میں وزیر داخلہ ہوں مجھے پتہ ہے کہاں کیا ہو رہا ہے ، میں اپوزیشن لیڈر سے بھی بات کروں گا ، پنکی بڑے دھڑلے سے کہتی تھی مجھے گرفتار کرو ،ہم نے اسے گرفتار کرلیا ہے ،ہم اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کریں گے ، پنکی نے 800 گاہک تو خود بتائے ہیں، انہوں نے ارکان اسمبلی سے کہا منشیات کے خاتمے میں حکومت کی مدد کریں، انہوں واضح الفاظ میں کہا جو بھی منشیات کے کاروبار میں ملوث پایا گیا اسے پکڑا جائے گا۔ہم منشیات استعمال کرنے والے بچوں اور بچیوں کے نام سامنے نہیں لانا چاہتے کیونکہ ان کے مستقبل کا معاملہ ہے ۔ ایم کیو ایم کے رکن نصیر احمد نے اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میں اس امر کی نشاندہی کی کہ منگھو پیر کے علاقے میں کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں،شرجیل میمن نے کہا کہ معزز رکن نے جس عوامی مسئلے کی نشاندہی کی ہے وہ حکومت کے علم میں ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ اس پر کام کر رہاہے ۔ حکومت سندھ نے 500 نئی ای وی بسوں کی منظوری دیدی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں