افغانستان سے حملے کا منہ توڑ جواب دینگے :خواجہ آصف

افغانستان سے حملے کا منہ توڑ  جواب دینگے :خواجہ آصف

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغانستان کے حوالے سے انتہائی سخت اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی جس جگہ سے بھی پاکستان پر حملہ ہوگا، ہم اس کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیں گے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان اس وقت پوری طرح بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے ۔اپنے ایک اہم بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جب تک ہندوستان \'یس\'(حامی) نہیں کرے گا، افغان حکام کسی جگہ نہیں آئیں گے ، کیونکہ افغانستان کو تمام تر ہدایات نئی دہلی سے ملتی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی کے مذاکرات کے دوران افغانستان نے تین مرتبہ خود میرے سامنے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی تحریری یقین دہانی کروانے سے صاف انکار کیا۔ دوسری جانب صحافیوں کی جانب سے ووٹر کی عمر کی حد میں ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا انہیں ووٹر کی عمر سے متعلق فی الحال کوئی معلومات نہیں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں