خیبرپختونخوا کے عوام کا دہشتگرد عناصر سے لاتعلقی کا اظہار

خیبرپختونخوا کے عوام کا دہشتگرد عناصر سے لاتعلقی کا اظہار

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)خیبرپختونخوا کے عوام نے فتنہ الخوارج کے گمراہ کن بیانیے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔۔۔

ضلع بنوں کے  وزیر اقبال نے اپنے دہشت گرد بیٹے خارجی شاکر اللہ سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اپنے بیٹے کے ریاست مخالف اقدامات اور سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اقبال نے کہا کہ خارجی شاکر اللہ تقریباً چھ ماہ قبل گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا اور بعد ازاں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہوگیا۔ اہلخانہ اور رشتہ داروں نے اسے واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کی، تاہم وہ واپس نہیں آیا۔وہ اور ان کا خاندان ریاستی اداروں، پاک فوج اور حکومت پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ خارجی شاکر اللہ کے اچھے یا برے اعمال کی تمام تر ذمہ داری اسی پر عائد ہوتی ہے ۔خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف عوامی نفرت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دہشت گرد عناصر کے ریاست مخالف بیانیے کو عوام کی جانب سے مسترد کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں