پولیس کوتفتیش کیلئے انمول پنکی کوکراچی سے لاہور لانے کی اجازت
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور پولیس نے کراچی میں گرفتار مبینہ منشیات فروش انمول پنکی کی گرفتاری کیلئے عدالت اور محکمہ داخلہ سے اجازت لے لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کو مقدمات میں تفتیش کیلئے انمول عرف پنکی کو لاہور لانے کی اجازت مل گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے تھانہ اقبال ٹاؤ ن ،کوٹ لکھپت، وحدت کالونی ،لیاقت آباد اور گجر پورہ میں پنکی کے خلاف 5مقدمات درج ہیں ۔ پنکی کی گرفتاری کیلئے انویسٹی گیشن پولیس جلد کراچی روانہ ہو گی ،لاہور پولیس کراچی جاکر وہاں کی عدالت میں پنکی کو لاہور لا نے اورمقدمات میں شامل تفتیش کرنے کیلئے اجازت طلب کرے گی ۔لاہور میں درج نامزد مقدمات میں سے کسی ایک مقدمے میں بھی پنکی کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا ، دوسری طرف لاہور پولیس نے منشیات کے مقدمات میں رعایت دینے والے کسی تفتیشی افسر کواب تک سزا نہیں دی۔