اپنی سم دوسرے کو دینا قانوناً جرم ، سزا ہو سکتی ، پی ٹی اے

 اپنی سم دوسرے کو دینا قانوناً جرم ، سزا ہو سکتی ، پی ٹی اے

غیرقانونی سرگرمی کا ذمہ دار وہ صارف ہو گا جس کے نام سم رجسٹرڈ ،انتباہ

اسلام آباد (دنیا نیوز) پی ٹی اے نے سمز کے غیرقانونی استعمال کے معاملے ایڈوائزری جاری کردی۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اپنی سم کسی دوسرے شخص کو دینا قانوناً جرم ہے اور اس پر سزا ہو سکتی ہے ۔ کسی بھی سم کے ذریعے ہونے والی غیرقانونی سرگرمی کی ذمہ داری اس صارف پر عائد ہوگی جس کے نام پر سم رجسٹرڈ ہے ۔ شہری اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ تمام سمز سے باخبر رہیں اور کسی بھی نامعلوم یا غیرضروری سم کو فوری طور پر بلاک کروائیں۔ نئی سم صرف مستند فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے حاصل کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں