کفایت شعاری :سینیٹ نے 143کروڑ خزانے میں جمع کر ا دیئے
سینیٹ سیکرٹریٹ کی بچت وزارتِ خزانہ کے مقررہ ہدف سے 500 فیصد زائد رہی
اسلام آباد (سید قیصرشاہ )سینیٹ سیکرٹریٹ نے کفایت شعاری مہم کے تحت 1ارب 43 کروڑ 60 لاکھ روپے قومی خزانے میں واپس جمع کرا دئیے ۔سینیٹ کی بچت وزارتِ خزانہ کے مقررہ ہدف سے 500 فیصد زائد رہی۔مالی سال 2025-26 میں سینیٹ نے اپنے مجموعی بجٹ کا 15.9فیصد بچایا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کفایت شعاری کا آغاز اپنے دفتر سے کر کے مالی نظم وضبط کو ایک مستقل ادارہ جاتی روایت بنا دیا۔ سینیٹ فنانس کمیٹی کے 18میں سے 17ترقیاتی و خریداری منصوبے مؤخر، کروڑوں روپے کی بچت کی گئی۔ بھرتیوں، انتظامی اور آپریشنل اخراجات میں نمایاں کمی سے مالی نظم و ضبط کو فروغ ملا۔سرکاری گاڑیوں کی خریداری کے لیے مختص 6 کروڑ روپے خرچ نہ کیے گئے۔