گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے شندورپولو فیسٹیول کا افتتاح کردیا

گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی  نے شندورپولو فیسٹیول کا افتتاح کردیا

پشاور(اے پی پی) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گزشتہ روزشندور پولو فیسٹیول کاافتتاح کردیا ۔گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات شفیع جان اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاحت عدیل ملک بھی گورنرکے ہمر اہ تھے۔

   گورنرنے کہاکہ پولو کے کھلاڑیوں کومکمل تعاون فراہم کررہے ہیں،وسائل نہ ہونے کے باوجود محکمہ سیاحت نے کام کیا اور فیسٹیول کا انتظام کیا ۔ گورنرنے کہاکہ بہت جلد چترال کیلئے ایسے اقدامات کریں گے جس سے مزید سیاح بھی آئیں گے ،جلد چترال میں ایئرپورٹ کا افتتاح کیاجائیگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں