پارٹی شٹ اپ کال د یگی تو خاموش ہو جاؤں گا:خواجہ آصف

پارٹی شٹ اپ کال د یگی تو خاموش ہو جاؤں گا:خواجہ آصف

بلاول کی تنقید کو ویلکم ،وہ کچھ بھی کہہ سکتے ،میں اپنے نقطہ نظر پرقائم ہوں سیاست دان کشمیر الیکشن کی وجہ سے قربانی دینے والوں کی توہین کر رہے

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کچھ بھی کہہ سکتے ہیں یہ ان کا حق ہے اور میں انکی تنقید کو ویلکم کرتا ہوں لیکن میں اپنے نقطہ نظر پر قائم ہوں، میری پارٹی اگر مجھے شٹ اپ کال دے گی تو میں شٹ اپ ہو جاؤں گا، سیاست دان کشمیر میں الیکشن کی وجہ سے جنگ میں قربانی دینے والوں کی توہین کر رہے ہیں،ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں پر سیاست ہو رہی ہے ، مزید کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ان مسائل کا حل نکل سکتا ہے یا نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں