ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم آئندہ ماہ ریٹائر ہو جائیں گے
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم آئندہ ماہ ریٹائر ہو جائیں گے، جسٹس شاہد کریم 62 سال عمر کی مقررہ حد پوری ہونے پر 19 اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے۔۔۔
وہ سات نومبر 2014 کو ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے اوراس وقت ججز کی سنیارٹی لسٹ میں چھٹے نمبر پر ہیں۔فاضل جج گزشتہ کچھ سالوں سے سموگ تدارک، ماحولیاتی آلودگی کیس کی سماعت کررہے ہیں۔جسٹس شاہد کریم کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہائیکورٹ میں ججز کی خالی اسامیوں کی تعداد 21 ہوجائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments