عوام کی خدمت پیپلز پارٹی کا منشور ہے: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان
لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بنیادی منشور عوام کی خدمت ہے۔ ہم علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹک کے گاؤں رٹوال میں چین کے تعاون سے قائم ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر چینی قونصل جنرل سن یان کے ہمراہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،چینی قونصل جنرل نے پاکستان اور چین کے پرچم لہرا کر عوام کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments