ن لیگ آزاد کشمیر میں سادہ اکثریت حاصل کر لے گی : رانا ثنا اللہ

 ن لیگ آزاد کشمیر میں سادہ اکثریت حاصل کر لے گی : رانا ثنا اللہ

کسی اور جماعت کو ساتھ ملانا پڑا تو ملائیں گے اور آزاد کشمیر میں حکومت بنائینگے فیئراینڈ فری الیکشن ہوئے ،جاں بحق کارکن کس پارٹی کا ابھی کنفرم نہیں ہے

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرمیں فیئراینڈ فری الیکشن ہوئے ہیں،ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک امیدوار کے حلقے میں پٹواری انچارج نے 2 ریٹرننگ افسروں کو بٹھایا، ہمارے لوگوں کو پتا چلا تو شور پڑگیا، ہم نے الیکشن کمیشن کو معاملہ رپورٹ کیا، الیکشن کمیشن نے ن پر ایف آئی آر دی اور ان کو گرفتار کیا، اس پٹواری سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ جوکارکن جاں بحق ہوا ہمارے لوگ اسے اپنا کارکن،پیپلزپارٹی والے اپنا کارکن کہہ رہے ہیں، جاں بحق کارکن کس پارٹی کا ہے ابھی کنفرم نہیں ہے ، ایک کارکن زخمی بھی ہواہے ۔انہوں نے کہا کالعدم ایکشن کمیٹی والے ہمارے بھائی ہیں،ہم نے ان کی ہر بات مانی، آئینی مطالبات ہمارے بس میں نہیں، کالعدم ایکشن کمیٹی کوآزاد کشمیر الیکشن میں حصہ لینا چاہیے تھا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ آزاد کشمیر میں سادہ اکثریت حاصل کر لے گی ، اپنے ساتھ کسی اور جماعت کو ملانا پڑا تو ملائیں گے ، آزاد کشمیر کی سیٹوں میں سے اکثریت لے کر حکومت بنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...