محسن نقوی اور فضل الرحمن کی بیرسٹر گوہر کی رہائشگاہ آمد،والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اورامیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمن نے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر سے والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، پی ٹی آئی چیئرمین نے محسن نقوی کی گھر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ مولانا فضل الرحمن نے مرحومہ کی بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرماکر اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائے ۔ ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقیناً بڑا صدمہ ہے ،ماں کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments