نوجوان بڑا قومی اثاثہ

 نوجوان بڑا قومی اثاثہ

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ایک بڑا قومی اثاثہ ہیں۔

 پاکستان تحریک انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا سیاسی ایجنڈا جمہوری طریقوں سے آگے بڑھائے کیونکہ سیاسی جماعتوں کے آئینی حقوق عام شہریوں کے حقوق اور روزمرہ زندگی کی قیمت پر استعمال نہیں کیے جا سکتے ۔یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو محاذ آرائی، تشدد اور تقسیم کے بجائے سیاسی استحکام، اتحاد اور اقتصادی ترقی کی ضرورت ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اپنے نظریات، پروگرامز اور آئینی آزادیوں کا حق حاصل ہے تاہم کسی گروہ کو امن و امان میں خلل ڈالنے یا شہریوں کی معمول کی سرگرمیاں انجام دینے سے روکنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...