حقیقی آزادی نہیں مل سکی
کراچی(سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ہمیں حقیقی آزادی نہیں مل سکی۔
ہمارے پاس اپنی گلی محلوں کا اختیار نہیں، اگر باپ کی نظروں کے سامنے جیتا جاگتا بچہ گٹر میں گر کر شہید ہو رہا ہے تو کچھ نہیں کر سکتے ، ہمارے کوٹے پر جعلی ڈومیسائل بنا کر نوکری کو بیچ دیا جاتا ہے ہم کچھ نہیں کر سکتے ، پورا کراچی جو سندھ کی آبادی کا 38 فیصد ہے اگر ایک ووٹ بھی حکمرانوں کو نہ دے تو وہ اپنا وزیر اعلیٰ نہیں تبدیل کر سکتے ، پاکستان کو چلانے والوں کو بھی اندازہ ہو گیا ہے کہ ملک اس طرز پر نہیں چل سکتا، آج جو ہمارے مسائل کا حل ہے وہی پاکستان بچانے کا بھی واحد حل ہے ، ملکی بقا، ترقی و خوشحالی کیلئے چھوٹے صوبے بنانا ناگزیر ہے ، اگلے سال تک ہم ان شاء اللہ حقیقی طور پر آزاد ہو چکے ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ بہادرآباد میں ذمہ داران کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments