مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنیکی اجازت دیدی گئی
فیصلے سے اربوں کا نقصان ہوگا ، اڑھائی لاکھ ٹن مقامی چینی برآمد کرنیکافیصلہ نہ ہو سکا صورتحال پرکسانوں سے گنے کی فصل خریدنا ناممکن، شوگرملز مالکان نے آگاہ کردیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزارتِ پیداوار کی مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنے کی اجازت دیدی گئی۔ذرائع وزارتِ پیداوار کے مطابق اس فیصلے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا جبکہ اڑھائی لاکھ ٹن مقامی سستی چینی برآمد کرنے کافیصلہ نہ ہو سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کافیصلہ مایوس کن ہے ۔ ایسی صورتحال میں کسانوں سے گنے کی فصل خریدنا ممکن نہیں ہوگا، شوگرملز مالکان نے اس حوالے سے وزارت ِ پیداوارکو پیشگی آگاہ کردیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments