دکی،ہرنائی :کوئلے کی کانوں میں حادثات،3مزدور جاں بحق

دکی،ہرنائی :کوئلے کی کانوں میں حادثات،3مزدور جاں بحق

محبت اللہ اور روزی محمدمقامی کان سے کوئلہ نکال رہے تھے زہریلی گیس بھر گئی وسی شیلہ میں واقع ایک کان سے کوئلہ نکالتے ٹرالی الٹ گئی ،چارافراد بے ہوش

کوئٹہ، ہرنائی ( سٹاف رپورٹر ،نامہ نگار ) دکی اور ہرنائی میں کان حادثات میں 3مزدور جاں بحق، 6زخمی وبیہوش ہو گئے ۔ دکی کے علاقے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق اور 4 بے ہوش ہوگئے ،پولیس کے مطابق گزشتہ روز دکی میں کان کن کوئلہ کی کان سے کوئلہ نکال رہے تھے ، زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے محبت اللہ ، روزی محمدجاں بحق اور چار بے ہوش ہوگئے ، لا ش اور بے ہوش ہونے والوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ، لا شیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں ،دریں اثنا ضلع ہرنائی کی کوئلمائینز ایریا طالب لیز، وسی شیلہ میں واقع ایک کان سے کوئلہ نکالنے والی ٹرالی الٹ جانے کے باعث پیش آنے والے حادثے میں ایک کان کن جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ، پولیس کے مطابق حادثے کی  اطلاع ملتے ہی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمی افراد کو کان سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کیا ، ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق کان کن کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیاجاں بحق ہونے والے کان کن کی شناخت محمد ولد چپڑان، قوم مری، سکنہ خوزڑی کے نام سے ہوئی۔زخمی ہونے والوں کے نام گلاب شاہ ولد موسیٰ جان، ولد محمد، سکنہ خوزڑی ، ہرنائی سے بتایا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...