بلوچستان کوئلہ کان حادثہ جاں بحق 34 کان کنوں کیلئے فی خاندان 20 لاکھ امداد
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )کی جانب سے بلوچستان میں پیش آنے والے المناک کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق جولائی 2026میں ہونے والے حادثے کے 34 کان کنوں کے لواحقین میں فی خاندان 20 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کیے گئے ۔ این ڈی ایم اے کی ٹیم نے خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں مقامی نمائندہ ڈاکٹر عباد اللہ کی معاونت سے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کیے ۔وفاقی حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا جبکہ مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments