میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ،ورثا کا انکار

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ،ورثا کا انکار

چیف جسٹس ہائیکورٹ سے کمیشن بنانیکی درخواست کرینگے ،ترجمان وزیراعلیٰ ہم نے جے آئی ٹی بنانے کی بات کی تھی، آج ہائی کورٹ جائیں گے ،والدین

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) سندھ حکومت نے نوجوان تاجر میر رضا علی خان کی ہلاکت کے معاملے میں غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کر لیا جبکہ مقتول کے ورثا نے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے ۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کی جائے گی ، مقتول کے والدین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی،قتل کیس کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کا کام نہیں ہے ، میر رضا کی بہن نے والد اور والدہ کے ہمراہ جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے متعلق ہمیں میڈیا سے پتا لگا، پولیس نے 24 اگست  تک اپنی رپورٹ جمع کرنی تھی، رپورٹ ابھی تک باہر نہیں آئی ہے ،کس بنیاد پر یہ کمیشن بنایا جارہا ہے ، ہم نے جے آئی ٹی کی بات کی تھی، ہم آج صبح ہائی کورٹ جائیں گے ،ہم جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کرتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...