پاکستان کیلئے سعودی عرب کی مستقل حمایت کو سراہتے :آصف زرداری

پاکستان کیلئے سعودی عرب کی مستقل حمایت کو سراہتے :آصف زرداری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر آصف زردار ی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی ۔

صدرِ مملکت نے پاکستان سعودی عرب دیرینہ برادرانہ اور تذویراتی تعلقات کے استحکام کیلئے سعودی سفیر کی خدمات اور تعاون کو سراہا ، انہوں نے کہا سعودی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، بالخصوص سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ، پاکستان کیلئے مملکتِ سعودی عرب کی مستقل حمایت کو سراہتے ہیں، تعلقات کی مضبوط بنیاد آنے والے برسوں میں پاکستان سعودی عرب دوطرفہ تعاون کیلئے رہنمائی کرتی رہیں گی۔ سعودی سفیر نے محبت، گرمجوشی اور تعاون پر صدرِ مملکت، حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتے رہیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...