اورکزئی میں چلتی گاڑی پر مبینہ ڈرون حملہ، دو بچے زخمی
کوہاٹ (این این آئی)قبائلی ضلع اورکزئی کی اپر تحصیل میں مبینہ ڈرون حملے میں چلتی مسافر گاڑی میں سوار دو بچے زخمی ہو گئے جبکہ پک اپ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
اطلاعات اور باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایک کواڈ کاپٹر کے ذریعے شاہو غلجو روڈ پر سیفل درہ کے مقام پر مسافر پک اپ کو مبینہ طور پر نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو بچے زخمی ہوگئے ۔واقعے کے فوری بعد زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments