سردار یوسف ، طاہر اشرفی ملاقات ،عالمی سیرت کانفرنس پر تبادلہ خیال

 سردار یوسف ، طاہر اشرفی ملاقات ،عالمی سیرت کانفرنس پر تبادلہ خیال

بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے پاکستان علما کونسل کا کردار قابل ستائش ، وزیر مذہبی امور سیرت کانفرنس اُمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے معاون ثابت ہوگی ،طاہر اشرفی

 اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مجوزہ بین الاقوامی سیرت کانفرنس، حج انتظامات اور ملک میں بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ طاہر اشرفی نے گزشتہ حج کے دوران عازمینِ حج کیلئے کیے گئے انتظامات اور رواں سال حجاجِ کرام کی سہولت کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر وزارتِ مذہبی امور کو سراہا۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا امید ہے سیرت کانفرنس اُمہ ، پاکستان اور عالمِ اسلام کی نوجوان نسل کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک مثبت، مو ٔثر اور جامع لائحہ عمل پیش کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ سردار محمد یوسف نے طاہر محمود اشرفی کا شکریہ ادا کیا اور بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی، رواداری اور قومی وحدت کے فروغ میں قومی پیغامِ امن کمیٹی اور پاکستان علما کونسل کے کردار کو سراہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...