27ستمبر احتجاج کے غبارے سے ہوا نکل چکی

27ستمبر  احتجاج کے غبارے سے ہوا نکل چکی

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پیرصابرشاہ نے کہا ہے کہ حکومت کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرتی،عمران خان نیازی کو علاج معالجے سمیت ہر قسم کی سہولت مہیا کی جارہی ہے ۔27ستمبر کے احتجاج کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ۔

خیبرپختونخوا میں 14سالہ تحریک انصاف کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مایوس کیا، مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔سیرت النبی ﷺ ہر دور کے انسان کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیر صابر شاہ نے کہا سیرت النبی ﷺ کے مطابق ہر مسلمان اپنی زندگی گزارے تو معاشرے میں عملی تبدیلی آسکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...