ریپ ،جنسی ہراسانی کی روک تھام کیلئے اقدامات نہیں ہورہے :انسانی حقوق کمیٹی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ملک میں ریپ اور جنسی ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناقص کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔۔
حکومت کو قوانین پرمو ثر عملدرآمد یقینی بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری قائم کرنے کی ہدایت کردی۔قائمہ کمیٹی برائے رانسانی حقوق کا اجلاس چیئرپرسن سیدہ نوشین افتخار کی زیر صدارت ہوا، جس میں ریپ اور جنسی ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات سمیت حنا جاوید اور آیت نور کے قتل جبکہ ڈاکٹر عائشہ کو ہراساں کیے جانے کے مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments