15کروڑ نوجوان ملک کا اثاثہ ہونگے
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم مل کر 15کروڑ نوجوانوں کورسمی، غیر رسمی اور فنی تعلیم کے ذریعے قیمتی اثاثہ بنائیں گے۔۔۔
تاکہ یہ نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر ہنر مند افرادی قوت کی ضروریات پوری کر سکیں،عالمی یومِ خواندگی پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے تجویز دی کہ ملک میں مساجد کے وسیع نیٹ ورک کو تعلیم کے لیے استعمال کرتے ہوئے اشراق سے ظہر تک کے وقت میں مختصر دورانیے کے تعلیمی مراکز قائم کیے جا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments