محکمہ اوقاف پنجاب کا 4 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی 8 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

محکمہ اوقاف پنجاب کا 4 کروڑ  80 لاکھ روپے مالیت کی  8 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)محکمہ اوقاف پنجاب نے تقریباً 4 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی 8 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ اوقاف کے 2 ڈائریکٹرز ،6 زونل ایڈمنسٹریٹرز کے لیے گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

محکمہ خزانہ نے گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دے دی ہے ،سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ کے مطابق 2 ڈائریکٹرز کے پاس پہلے گاڑیاں نہیں ہیں جبکہ 6 زونل ایڈمنسٹریٹرز کی گاڑیاں قابل استعمال نہیں رہیں،انہوں نے بتایا کہ پرانی گاڑیوں کو حکومتی پالیسی کے تحت نیلام کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...