اسلام آباد کے ہسپتالوں ،طبی مراکز کو لائسنس شرائط مکمل کرنیکی ہدایت

 اسلام آباد کے ہسپتالوں ،طبی مراکز کو لائسنس شرائط مکمل کرنیکی ہدایت

لائسنسنگ کے عمل کے دوران مقررہ معیارِ اور صحت خدمات کا بھی جائزہ لیا جائے گا لائسنس کے حصول کیلئے فوری درخواست جمع کرائی جائے ، ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی

اسلام آباد (ایس ایم زمان) اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اور نجی طبی اداروں کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے لئے ہسپتالوں، کلینکس اور دیگر طبی مراکز کو لائسنس کے حصول کے لیے مطلوبہ معیار اور شرائط مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد میں کام کرنے والے تمام سرکاری اور نجی طبی اداروں کی لائسنسنگ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشنز ایکٹ 2018 کے تحت کی جا رہی ہے ،احکامات کے مطابق لائسنسنگ کے لئے قابل اطلاق معیار و خدمات اور شرائط اتھارٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

طبی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ معیار کا جائزہ لے کر مقررہ تقاضوں کے مطابق سہولیات کا جائزہ لیں اور کمی اور خامیوں کو دور کریں ،اتھارٹی نے طبی اداروں کو ہدایت کی کہ جائزے کے دوران سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرنے کے لئے بہتری کے اقدامات کئے جائیں ، اس کے ساتھ متعلقہ پالیسیوں، طریقہ کار، ریکارڈ ، دستاویزات اور مقررہ معیار پر عمل کے ثبوت مکمل اور محفوظ رکھے جائیں۔ لائسنسنگ کے عمل کے دوران طبی اداروں کا مقررہ معیارِ صحت کی خدمات کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا ، اتھارٹی نے تمام طبی اداروں جنہوں نے اب تک لائسنس کے لئے درخواست نہیں دی بغیر تاخیر درخواست جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...