پاک چین بارڈر جوائنٹ کمیشن نے کام شروع کر دیا

پاک چین بارڈر جوائنٹ کمیشن نے کام شروع کر دیا

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان اور چین کے درمیان بارڈر جوائنٹ کمیشن کا افتتاحی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس میں سرحدی انتظام، باہمی رابطوں اور دوطرفہ تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان چین بارڈر جوائنٹ کمیشن کے قیام کے حوالے سے یہ پہلا اجلاس تھا، جس سے کمیشن نے باضابطہ طور پر کام کا آغاز کردیا۔ اجلاس میں پاکستان چین بارڈر جوائنٹ کمیشن اجلاس ، سرحدی انتظام، مشترکہ سروے سمیت مختلف امور پر مشاورت کی گئی ، اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (چین) بلال محمود چودھری نے کی، جبکہ چینی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے محکمہ سرحدی و بحری امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لی یا نے کی ،دفتر خارجہ کے مطابق بارڈر جوائنٹ کمیشن دونوں ممالک کے درمیان سرحدی امور پر ادارہ جاتی رابطہ کاری اور تعاون کے لیے ایک اہم فورم کے طور پر کام کرے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...